اردو

urdu

By

Published : Jun 29, 2019, 5:40 PM IST

ETV Bharat / city

امرناتھ یاترا کے پیش نظر سکیورٹی ایجنسیاں مستعد

امرناتھ یاترا کل یعنی پیر کے روز سے شروع ہو رہی ہے، ایسے میں عقیدت مندوں کی حفاظت ایک اہم مسئلہ ہے۔ کیوں کہ لاکھوں کی تعداد میں بابا برفانی کے درشن کے لیے ان کے عقیدت مند امرناتھ یاترا کے لیے یہاں آتے ہیں۔

امرناتھ یاترا کے پیش نظر سکیورٹی ایجنسیاں مستعد


اسی سلسلے میں جموں - سری نگر قومی شاہراہ پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، ضلع ادھم پور کے ٹکری سے لے کر چنینی تک سی آر پی ایف کے جوان ، جموں وکشمیر پولیس، اور فوج کے جوانوں کو سکیورٹی انتظامات پر مامور کیا گیا ہے۔ تاکہ کسی طرح کے نا خوشگوار واقعات سے نمٹا جاسکے۔

اس شاہراہ سے گزرنے والے مسافروں سے لے کر سبھی گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور اور ہر آنے جانے والوں پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔

امرناتھ یاترا کے پیش نظر سکیورٹی ایجنسیاں مستعد

یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ شدت پسند اس علا قے کو اکثر نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ لہٰذا اس بار سکیورٹی ایجنسیاں چاق و چوبند ہیں اور کسی طرح کی کوئی کوتاہی برتنا نہیں چاہتے ہیں۔


ضلع ادھم پور کے ایس ایس پی راجیو پانڈے نے اس تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس بار امرناتھ یاترا کے سلسلے میں جموں پولیس کے علاوہ دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کو تعنینات کیا گیا ہے اس قومی شاہراہ پر فوج مسلسل پیٹرولنگ بھی کررہے ہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details