اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھمپور: فروٹ اور سبزی منڈی بند - ادھمپور کی خبر

ادھمپور کی فروٹ اور سبزی منڈی کو ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر بند کردیا ہے۔

Sabzi and fruit mandi closed
ادھمپور: فروٹ اور سبزی منڈی بند

By

Published : May 2, 2021, 12:43 PM IST

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے سبزی منڈی کو بند کر دیا ہے۔

دو دن قبل حکم دیا گیا تھا کہ ادھمپور کی سبزی پور بند رہے گی۔ دکانداروں نے اس حکم پر عمل نہیں کیا۔ ضلع کمشنر نے پوری منڈی کو پوری طرح سے بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ادھمپور: فروٹ اور سبزی منڈی بند

ادھمپور سبزی منڈی میں لوگوں کی بھیڑ دیکھی گئی۔ اس سے لوگوں میں کورونا پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اسی لیے ضلع انتظامیہ نے فیصلہ لیا کہ ادھمپور کی منڈی کو بند کردیا جائے۔

فروٹ اور سبزی دوسری ریاستوں سے آتی ہے اور اس سے کورونا پھیلنے کا زیادہ خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس لیے ضلع انتظامیہ نے حکم دیا ہے کہ آج سے سبزی منڈی آئندہ ہدایت تک بند رہے گی اور لوگوں کو ہدایت دی گئی کہ کوئی بھی منڈی کی طرف نہ آئے۔

واضح رہے کہ یہاں پر تاجروں نے سبزی اور فروٹ منگوایا تھا، لیکن ضلع انتظامیہ نے سب کو سیز کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details