جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں ضلع ڈویلپمنٹ کمشنر کے دفتر کی صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب بیرونی ریاستوں سے ضلع میں کام کرنے والے مزدور اچانک ضلع انتظامیہ کے سامنے تیسرے لاک ڈاؤن کے درمیان جمع ہوگئے۔
مزدوروں اپنی ریاست میں جانے کے لئے رجسٹریشن کرانے کمشنر کے دفتر پہنچے تھے۔ ان کے ہاتھوں میں فارم اور کچھ پرچیاں تھیں جس میں ان کی مکمل تفصیل درج تھی۔
بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ حرکت میں آیا اور تحصیلدار موہت گپتا موقع پر پہنچے اورپھنسے ہوئے مزدوروں و دیگر لوگوں سے بات کی۔
اس دوران مزدوروں کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے انہیں گھر بھیجنے کے لئے مناسب انتظامات کیے جارہے ہیں۔ جس کے لئے وہ اپنے ساتھ مناسب دستاویزات لے کر آئے ہیں۔