ریاسی ضلع کے سب ڈویژن درماڑی سے تھروں کی جانب جانے والی سڑک جو پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے تعمير کی جارہی ہے. لوگوں کے مطابق سڑک پر پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے سست رفتاری سے کام کیا جارہا ہے۔ سڑک میں بڑے بڑے گڑھے ہونے سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جو نہ صرف گاڑیوں کے لیے ہی نہیں بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی باعث پریشانی بن چکے ہیں۔