ادھمپور:تقریباً 20 دنوں سے پانی کی مسائل سے دو چار ہو رہے شہر کے جوجڑا تالاب علاقہ کے لوگوں نے سڑک جام کر کے احتجاج کیا۔ انہوں نے جل شکتی محکمہ سے پانی کی کمی کو پورا کرنے اور جوجڑا تالاب چوک کو وسیع کرنے کی مانگ کی Protest in Udhampur for Water۔
احتجاجیوں نے کہا کے علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران پائپ لائن برباد ہو گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے پانی نہیں مل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے گزشتہ 20 دنوں سے علاقے میں پانی کی بہت کمی ہو گئی ہے پھر بھی محکمہ مسائل کو حل کے لئے کوئی کاروائی نہیں کر رہا ہے۔ احتجاج میں شامل عورتوں، مردوں اور بزرگوں نے بتایا کہ تعمیراتی کام کے دوران جے سی بی کے استعمال سے علاقے کے پانی کی پائپ لائن خراب ہوگئی، جس کی وجہ سے لوگوں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔