ادھمپور:جیل کے ڈائریکٹر ہریش کوتوال نے کہا کہ اس بار جیل میں رکھشا بندھن کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس سے قیدیوں میں ذہنی دباؤ کم ہوگا اور اس کی مدد سے وہ اپنے گھر کی یاد کو کم کر پائیں گے۔ اسی لیے آج برہما کماری آشرم کے تعاون سے ضلع جیل کے احاطے میں رکھشا بندھن کا تہوار منایا گیا۔
Rakshabandhan in Udhampur Jail: ادھم پور میں قیدیوں کے ساتھ منایا گیا رکھشا بندھن - جموں و کشمیر
آج ادھم پور ڈسٹرکٹ جیل کمپلیکس میں برہما کماری آشرم کے تعاون سے رکھشا بندھن کا تہوار قیدیوں کے ساتھ منایا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دو سال سے کورونا وبا کی وجہ سے جیل میں کوئی پروگرام نہیں ہو سکا تھا۔ Rakshabandhan celebrated in Udhampur Jail
ادھم پور میں قیدیوں کے ساتھ منایا گیا رکھشا بندھن کا تہوار
اس تہوار میں قیدیوں کے علاوہ سی آر پی ایف کے جوانوں اور جموں و کشمیر پولیس کے جوان بھی شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں قیدیوں میں بھی خوشی کا ماحول دیکھا گیا۔ اس موقع پر ہریش کوتوال نے بتایا کہ ایسا کرنے سے ان میں ایک اچھا جذبہ پیدا ہوگا اور جب وہ معاشرے میں باہر نکلیں گے تو یہاں سے ایک نئے عزم کے ساتھ اچھے شہری بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Amarnath Yatra 2022 Concluded: امسال تین لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کیے