اردو

urdu

ETV Bharat / city

پنشن نہ ملنے پر مستحقین کا مظاہرہ

ریاست جموں و کشمیر میں ادھم پور میں پینتھرس پارٹی کی جانب سے بیواؤں، معذوروں اور بزرگوں کو پنشن نہ دیئے جانے کے خلاف انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

protest-ananist-social-welfare-department-in-udhampur-j-and-k

By

Published : Jul 11, 2019, 3:07 PM IST


ضلع ادھم پور کے سلاتھیا چوک میں پینتھرس پارٹی کے سیکڑوں کارکنان جمع ہوئے اور مستحقین کو پنشن نہ ملنے پر مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

پنشن نہ ملنے پر مستحقین کا مظاہرہ

پینتھرس پارٹی کے رہنما بلونت سنگھ منکوٹیا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا چار برسوں سے محکمۂ سماجی فلاح و بہبود کی جانب سے بیواؤں اور بزرگوں کو پنشن نہیں دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر بلونت سنگھ منکوٹیا نے محکمۂ سماجی فلاح و بہبود کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد مستحقین کو پنشن دینا شروع کرے، نہیں تو مظاہرہ پرتشدد ہوسکتا ہے جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے مطابق ضرورت مندوں، بیواؤں، معذور اور برزگوں کو پنشن ملنا ضروری ہے، لیکن حکومت صرف چھوٹے دعوے کرتی ہے اور کام نہیں ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details