جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے پنچیری مونگری گاؤں سے نومنتختب ڈی ڈی سی ممبر جسویر سنگھ نے یوم نوجوان کے موقع پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہر نوجوان کو سوامی وویکانند کے افکار سے سبق لینا چاہیے۔سوامی ویویکانند تمام نوجوانوں کے لئے مثال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے معاشرے اور قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کی حصہ داری بہت ضروری ہے۔ساتھ میں انہوں نے بتایا کہ ان کی اولین ترجیح کھیل کے موجودہ ڈھانچے کو جدیدیت سے جوڑنا ہے۔کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔این ایس ایس، این سی سی، بھارت اسکاؤٹ اور گائیڈ کی ٹرینیگ کالجوں کے ساتھ اسکولوں میں بھی دی جائے۔ خصوصی طور پر دیہی علاقوں کے اسکولوں میں بھی ایسا نظام نافذ کیا جانا چاہئے۔ اس کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
نو منتخب ڈی ڈی سی کونسلر جسویر سنگھ کا پریس کانفرنس انہوں نے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوجوانوں کے لیے نئی پالیسی کو تشکیل کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں نوجوانوں سے رائے و مشورہ بھی کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کے ذریعہ ان نوجوانوں کو اعزاز سے نوازا جانا چاہیے، جنہوں نے معاشرتی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دئیے ہیں اس کے لیے انہوں نے ریاستی سطح پر 'یوا پرسکار' کو شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ این ایس ایس اور نہرو یوا کیندر سنگھٹن کمیٹی نے ضلع کا نام روشن کرنے میں لاجواب کردار ادا کر رہے ہیں۔