جموں کے ضلع ادھم پور میں گرو رویداس کے یوم پیدائش کے موقع پر شوبھا یاترا اور پرکش اتسو منایا گیا۔
اس موقع پر ایک یاترا نکالی گئی۔ شوبھا یاترا گرو رویداس ٹیمپل ایم ایچ چوک سے شروع ہوئی اور ادھم پور شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی روی داس مندر پر اختتام پذیر ہوئی۔
گرو روی داس کے یوم پیدائش کے موقع پر پرکاش اتسو
شوبھا یاترا میں خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ گرو رویداس کی زندگی پر مبنی مختلف جھانکیاں شوبھا یاترا کی خاص بات تھیں۔
عقیدت مند ٹریکٹر ٹرالیوں کے ساتھ کیرتن اور مذہبی نعرے لگارہے تھے جن کو گرو رویداس کے مجسموں سے سجایا گیا تھا۔