اردو

urdu

ETV Bharat / city

آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت طبی کیمپ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں خط افلاس کے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی آیوشمان بھارت اسکیم کی ستائش کی ہے۔

آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت طبی کیمپ

By

Published : Jul 13, 2019, 5:49 PM IST

جموں اور کشمیر کے ضلع ادھم پور کی عوام نے وزیر اعظم مودی کی آیوشمان بھارت اسکیم کی تعریف کی ہے۔

اور اس اسکیم کا مقصد ہے 50 کروڑ لوگوں کو ہر برس پانچ لاکھ روپے کا بیمہ فراہم کرانا ہے۔

ملک میں 10کروڑ سے زائد خط افلاس کے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کو فائدہ مل رہا ہے۔

اس سلسلے میں ضلع کے صدرورتی علاقہ کے لوگ کافی خوش ہیں۔

آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت طبی کیمپ

اور اس اسکیم کے تحت اب تک 475 لوگوں کو پنچایت کرہلہ میں ملایا گیا ہے۔جو آگے چل کر بڑھ سکتا ہے۔

وہیں ادھم پور کے ضلع 'طبی افسر ڈاکٹر، کیسی ڈوگرا نے بتایا کہ ضلع بھر میں لوگوں کو گولڈن کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں اور ضلع میں اب تک 48000 لوگوں کو یہ سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔

علاج کے لیے 24 طبی مراکز اور ضلع ہسپتال موجود ہیں اور مستقبل میں اعداد وشمار اور بھی بڑھنے کی امید ہے۔

اور اسکیم کا مقصد ہے کہ خط افلاس سے نیچے زندگی گزرانے والے لوگوں کو یہ سہولیات فراہم کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details