پون کمار ولد کرتار چند جو کہ رامبن ضلع کی تحصیل بٹوت کے سناسر کے رہنے والے ہیں، انہوں نے ادھم پور پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ ادھم پور سٹی انڈسٹریل اسٹیٹ ایریا میں نامعلوم بدمعاشوں نے ان کی گاڑی نمبر JK19/3606 چوری کرلی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ایس ایچ او چمن گورکھا کی نگرانی میں پولیس نے چوروں اور گاڑیوں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔