کورونا وائرس Coronavirus cases کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر پولیس ایس ڈی پی میر امتیاز احمد اور ایس ایچ او محمد یونس کی سربراہی میں ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور Pampore کے مختلف بازاروں میں مہم چلاٸی گئی جس کے تحت قصبہ پانپور کے بازاروں میں ٹرانسپورٹرس ،دکانداروں اور عام راہگیروں میں مفت ماسک تقسیم کیا گیا اور انہیں ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کے لیے کہا گیا۔
ایس ڈی پی او امتیاز احمد نے لوگوں سے کہا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کورونا واٸرس جیسی مہلک بیماری کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
Free Mask Distribution: جموں وکشمیر: لوگوں میں مفت ماسک تقسیم - پانپور میں ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت
پانپورکے بازاروں میں ٹرانسپورٹرس، دکانداروں اورعام راہگیروں میں مفت ماسک Free Mask Distribution تقسیم کیا گیا اورانہیں ایس او پیز پرعمل پیرا ہونے کی تاکید کی گئی۔
جموں وکشمیر:لوگوں میں مفت ماسک تقسیم
مزید پڑھیں:Omicron in Kashmir: کشمیر میں اومیکرون کے 5 مثبت معاملات کی تصدیق
انہوں نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایس او پیز پر عمل نہ کریں گے تو ان کے خلاف سخت کارواٸی کی جاۓ گی۔