مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھم پور میں ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو صحتمند رکھنے اور انہیں باقاعدہ جسمانی سرگرمی کرنے کی ترغیب دینے کے لئے ایک نیا اقدام 'فٹنس سپلیمنٹس، آدھا گھنٹہ روز' شروع کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہر میں ایک گھنٹہ کا 'پربھات پھیری' نامی ریلی بھی نکالی گئی، جو شہر کے مختلف چوک چوراہوں سے گزرا تاکہ عوام میں بیداری آ سکے۔