اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھم پور:اب کچرے کے مسئلے کو حل کیا جائے گا - ادھم پور کچڑے کے مسئلے

جموں و کشمیر کے شہر ادھم پور میں کچرے کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ نے ایک سائنٹفک سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ 'کِل ویسٹ 'کو قائم کیا۔

ادھم پور:اب کچڑے کے مسئلے کو حل کیا جائے گا
ادھم پور:اب کچڑے کے مسئلے کو حل کیا جائے گا

By

Published : Dec 5, 2019, 12:30 PM IST

'کل ویسٹ' میں کچرے کو روبوٹ کی مدد سے چمنی کے ٹرنک میں جلایا جائے گا۔

ادھم پور:اب کچڑے کے مسئلے کو حل کیا جائے گا

اس پلانٹ کی تعمیر کا کام آئندہ 40 دنوں میں مکمل ہونےکی امید ہے، جس کا تخمینہ لاگت 53 لاکھ ہے۔

پلانٹ کی لاگت ضلعی انتظامیہ اور ادھم پور میونسپل کونسل کے مابین برابر تقسیم کی جائے گی۔

یہ پلانٹ شہر کا تقریبا 40 میٹرک ٹن فضلہ جلائے گا۔ اسے جلانے کے بعد جو راکھ بچے گا اسےاینٹوں کو تیار کرنے اور کاشتکاروں کو کھاد کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔

واضح رہے کی گزشتہ کچھ برسوں سے کچرا شہر کا سب سے بڑا مسئلہ تھا اور کوڑے دان کی ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سہولیات نہیں ہونے کی وجہ سے ادھم پور سٹی کونسل اسے قومی شاہراہ پر موجود جاکھنی علاقے کے قریب پھینک رہی تھی۔

بارش کے دوران کچرا توی ندی میں بہنے کی وجہ سے پانی کو آلودہ کررہا تھا جو شہر کو پینے کا پانی کا مہیا کراتی ہے ۔

پی ایچ ای کی طرف سے توی ندی کے آلودہ حصے سے پینے کا پانی مہیا کروانے کے خلاف شہر میں سیاسی جماعتیں، این جی او، دیگر سماجی اور مذہبی تنظمیں لمبے عرصے سے پی ایچ ای کی مخالفت کررہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details