اردو

urdu

ETV Bharat / city

اُدھم پور: مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر ریلی کا انعقاد

مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر جموں و کشمیر کے ضلع اُدھم پور میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران حکومت سے اپیل کی گئی کہ مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ کے دن پر سرکاری چھٹی کا اعلان کیا جائے۔

مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر ریلی
مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر ریلی

By

Published : Sep 23, 2021, 1:32 PM IST

ڈوگرا کرانتی دل کے چیف سرپرست اور ادھم پور کے سابق ایم ایل اے بلونت سنگھ مانکوٹیا نے اپنے کارکنان کے ہمراہ مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر ریلی نکالی۔ ریلی جکھینی چوک سے شروع ہوئی اور شہر کے اہم بازاروں سے گزری۔

مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر ریلی

اس موقع پر بلونت سنگھ مانکوٹیا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیے مہاراجہ ہری سنگھ کی شراکت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اس موقع پر انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ کے دن سرکاری چھٹی قرار کا اعلان کیا جائے۔ کئی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے اس کے بارے میں احتجاج بھی کیا ہے لیکن حکومت نے ابھی تک اس پر غور نہیں کیا۔

مانکوٹیا نے کہا کہ حکومت کو جلد از جلد مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ پر چھٹی کا اعلان کرنا چاہیے۔

حالانکہ اس بار کورونا کی وجہ سے مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ کی تقریب میں زیادہ ہجوم نہیں دیکھا گیا کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے حکم بھی جاری کیا گیا تھا کہ اس تعلق سے ہونے والے کسی بھی پروگرام میں کورونا گائیڈ لائنز کا خیال رکھا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details