اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھم پور: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کا دورہ

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر ڈاکٹر فاروق خان نے ضلع ادھم پور کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی اور ضلع میں جاری سرکاری کاموں کا جائزہ لیا۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کا ادھم پور دورہ
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کا ادھم پور دورہ

By

Published : Sep 6, 2021, 5:28 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر ڈاکٹر فاروق خان نے ادھم پور کا دورہ کیا۔ اودھم پور ڈی سی کانفرنس ہال میں کئی وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ساتھ ہی ضلع میں جاری کئی سرکاری کاموں کا جائزہ بھی لیا۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کا ادھم پور دورہ

مشیر نے کئی وفود کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں چیمبر آف کامرس، گوجر بکروال گدی اور کئی دیگر ادارے شامل ہیں۔

مشیر ڈاکٹر فاروق خان نے سب کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ دوسری جانب چیمبر آف کامرس نے کہا کہ 'ضلع کا واحد اسپورٹس اسٹیڈیم انتہائی خراب حالت میں ہے۔'

اس پر ایل جی ایڈوائزر نے کہا کہ 'اس پر غور کیا جائے گا اور ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر ادھم پور کو ہدایت کی کہ وہ مزید تین جگہیں منتخب کریں جہاں گراؤنڈ بنایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو مناسب سہولیات مل سکیں۔

ضلع ادھم پور میں کئی کھلاڑی ابھر کر سامنے آتے ہیں لیکن گراؤنڈ کی کمی کی وجہ سے انہیں آگے جانے کا موقع نہیں ملتا۔

ادھم پور کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مارکیٹ سے ملحقہ جگہ سبزی منڈی کے لیے رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ادھمپور: مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج

وہیں گجر بکروال گدی کا وفد بھی ایل جی کے مشیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر ڈاکٹر فاروق خان نے ضلع ادھم پور کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی اور ضلع میں جاری سرکاری کاموں کا جائزہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details