تفصیلات دیتے ہوئے مشن ڈائریکٹر جموں و کشمیر این ایچ ایم ، محمد یاسین چودھری نے بتایا کہ ضلع اسپتال ادھمپور نے 50 لاکھ روپے کی ایوارڈ رقم جیتنے والے ضلعی ہسپتالوں کے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ 3 لاکھ روپے کا تعریفی ایوارڈ ڈسٹرکٹ اسپتال ریسی کو دیا گیا ہے۔
کمیونٹی ہیلتھ سینٹرس( سی ایچ سی ) کے زُمرے میں اوّل انعام جموں صوبہ کے ہی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کٹرہ، ریاسی کو دیا گیا ہے ۔صحت و طبی تعلیم محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو اور نیشنل ہیلتھ مشن کے مشن ڈائریکٹر یاسین چودھری نے ایوارڈ یافتہ صحت مراکز کو مبارک باد پیش کی۔