صوبے جموں کے ضلع کٹھوعہ میں شدید پارش کے سبب سیلابی صوتحال پیدا ہوئی ہے۔ اس دوران دریا اوج میں آئے سیلاب کی زد میں 5 افراد کو پولیس نے بچا لیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ افراد کی شناخت دین محمد ولد راجو علی، اصغر علی ولد موج دین، امام حسین ولد موج دین، دین محمد کے طور پر ہوئی ہے۔
کٹھوعہ:سیلاب میں پھنسے 5افراد کو بچایا گیا مزید پڑھیں:
پولیس کو ملی اطلاع کے بعد ایس ڈی پی او، ائی اے ایف کی قیادت میں پولیس نے بچاﺅ کارروائی شروع کرتے ہوئے مذکورہ افراد کو دریا سے ہیلی کوپٹر کے ذریع بچا لیا۔
وہیں، پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شدید بارش کے ایام میں دریاﺅں کے نزدیک نہ جائیں۔