اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت تیسرے دن بھی بند - ادھم پور برفباری

تازہ برف باری کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت ابھی بھی بند ہے۔جہاں جواہر ٹنل پر تازہ برف باری ہونے کی وجہ سے جموں وسرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے، وہیں مسافروں کو ادھم پور کے سیاحتی مقام پتنی ٹاپ میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت تیسرے دن بھی بند
جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت تیسرے دن بھی بند

By

Published : Jan 5, 2021, 2:32 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسلسل تیسرے روز بھی گاڑیوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بند ہے۔بانیہال کے جواہر ٹنل میں دوفٹ برف باری کے باعث قومی شاہراہ کو بند کیا گیا ہے۔ تازہ برفباری سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں کو شاہراہ کے مختلف مقامات پر روکا گیا ہے ۔

وہیں رامبن سے بانیہال کے درمیان پڑنے والی کئی جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا معاملہ بھی پیش آیا ہے۔احتیاطی طور پر ادھم پور سے کشمیر گاڑی لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت تیسرے دن بھی بند

اس کے علاوہ ادھم پور سے 10 کلومیٹر دور واقع سرمولی میں بھی دیر رات کو بھاری چٹان گرنے کی وجہ سے راستہ بند ہوگیا تھا، لیکن محکمہ ٹریفک نے اسے 4 گھنٹے کے بعد کھول دیا ہے۔وہیں ڈوڈہ بھدرواہ کشتواڑ کی طرف گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے۔

ادھم پور کے سیاحتی مقام پتنی ٹاپ میں مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ساتھ میں جموں سرینگر انتظامیہ جموں سرینگر نیشنل اسٹیٹ روڈ کو کھولنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ کشمیر کو ضروری اشیاء کی فراہمی ہوسکے۔

محکمہ ٹریفک نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ تب ہی اپنا سفر شروع کریں ورنہ انہیں پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔





ABOUT THE AUTHOR

...view details