اردو

urdu

ETV Bharat / city

پارٹی کے رہنما کو حراست میں لینے پر احتجاج - جموں و کشمیر

پارٹی کارکنوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کے رہنما کو رہا نہیں کیا گیا تو پینتھرز پارٹی کے علاوہ جموں ڈویژن کے لوگ سڑکوں پر اتریں گے اور اس کی ساری ذمہ داری بی جے پی پر عائد ہوگی۔

جموں و کشمیر پینتھرز پارٹی کے رہنما حراست میں لیے گئے
جموں و کشمیر پینتھرز پارٹی کے رہنما حراست میں لیے گئے

By

Published : Dec 6, 2019, 11:45 PM IST

جموں و کشمیر پینتھرز پارٹی کے کارکنان نے ضلع ادھم پور میں مرکزی حکومت و بی جے پی کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔

جموں و کشمیر پینتھرز پارٹی نے 7 دسمبر کو جموں بند کی کال دی تھی جس میں کئی سیاسی پارٹیوں کے علاوہ غیر سیاسی پارٹیوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تاہم جموں میں پینتھرز پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ اور ریاستی صدر بلونت سنگھ منکوٹیا کے علاوہ پارٹی کے دیگر کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

جموں و کشمیر پینتھرز پارٹی کے رہنما حراست میں لیے گئے

جموں و کشمیر پینتھرز پارٹی کے رہنما جگدیو سنگھ جگا نے کہا کہ پارٹی نے جموں کے لوگوں کے حق کے لیے جموں بند کا اعلان کیا تھا تاہم بی جے پی کی سازشوں کے تحت ان کے رہنماوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پارٹی نے انہیں متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کے رہنماوں کو نہیں چھوڑا تو پینتھرز پارٹی کے علاوہ جموں سنبھاگ کے لوگ سڑکوں پر اتریں گے اور اس کی ساری ذمہداری بی جے پی کی ہوگی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details