مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھمپور میں جل شکتی محکمہ کے کارکنان اور مزدور یونین نے اپنے مطالبات کو لے کر ایک بار پھر مظاہرہ شروع کردیا ہے۔
دراصل گزشتہ برس نومبر میں محکمہ جل شکتی کے ملازمین ملازمت چھوڑ کر تین ماہ سے ہڑتال پر تھے لیکن حکومت کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے ہڑتال 15 جنوری 2021 تک ملتوی کردیا تھا۔ لیکن آج پھر سے ملازمین نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔