اردو

urdu

ETV Bharat / city

Income Tax Outreach Programme in Udhampur: ادھمپور میں انکم ٹیکس کے عہدیداروں کی جانب سے تقریب - انکم ٹیکس کی جانب سے تقریب کا انعقاد

ادھمپور میں انکم ٹیکس Income Tax Department کے عہدیداروں کی جانب سے منقعد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مونا سنگھ نے شرکا کو تمام مالیاتی لین دین میں PAN کا ذکر کرنے کی اہمیت، بزرگ شہریوں کو دستیاب فوائد، دفعہ 87A کے تحت ملنے والی چھوٹ، کالے دھن اور بے نامی لین دین کو روکنے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

تقریب کا انعقاد
تقریب کا انعقاد

By

Published : Dec 9, 2021, 4:42 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے سنٹرل گڈس اینڈ سروسزٹیکس ڈپارٹمنٹ اورانکم ٹیکس کے عہدیداروں کی جانب سے ضلع کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ٹیکس ایڈمنسٹریٹر کا ایک روزہ آؤٹ ریچ پروگرام اور انٹرایکٹو سیشن IT Dept Organises Taxpayer Awareness and Outreach Programsکا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا انعقاد

اس پرورگام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پرنسپل کمشنر آف انکم ٹیکس مونا سنگھ موجود تھیں۔مذکورہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مونا سنگھ نے شرکاء کو تمام مالیاتی لین دین میں PAN کا ذکر کرنے کی اہمیت، بزرگ شہریوں کو دستیاب فوائد، دفعہ 87A کے تحت ملنے والی چھوٹ، کالے دھن اور بے نامی لین دین کو روکنے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اسکے علاوہ انہوں نے آدھار کے ذریعے ای پین حاصل کرنے کی آسانی پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای فائلنگ پورٹل پر تمام ٹیکس دہندگان کے ساتھ سالانہ انفارمیشن سٹیٹمنٹ (AIS) کا اشتراک کیا جا رہا ہے، جس میں محکمہ کے پاس دستیاب ان کی مالی اور ٹیکس سے متعلق تمام معلومات شامل ہیں۔ تمام شرکاء سے درخواست کی گئی کہ وہ قوم کی تعمیر کے عمل میں ٹیکس کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں۔

مزید پڑھیں:Awareness Program In Kulgam:محکمہ انکم ٹیکس و سینٹر جی ایس ٹی کی جانب سے بیداری پروگرام

آؤٹ ریچ پروگراموں کے علاوہ ادھم پور میں ٹیکس دہندگان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹیکس دہندگان کے بیداری کیمپوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ دونوں محکموں کے ذریعہ ٹیکس کے مسائل اور آئندہ مرکزی بجٹ سے ان کی خواہشات پر لوگوں سے رائے لی گئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details