ریاسی کے مہور میں غذائیت کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے نکالی گئی ''پوشن ریلی'' میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس نے حصہ لیا۔
ریلی کی قیادت کر رہے ڈاکٹر نوید نے اس پراگرام کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ بچوں کی نشونما اور ان کی صحت مند زندگی کے لیے کیا کرنا چاہیے اور بچوں کی ماں کو کس طرح کی غذا دینی چاہیے۔
ڈاکٹر نوید نے ’’پوشن ماہ‘‘ مہم کے تحت ’’بچوں کو ماں کا دودھ پلانا‘‘، ’’کامل خوراک‘‘، ’’خون کی کمی‘‘، ’’لڑکیوں کی تعلیم، غذا اور شادی کی صحیح عمر‘‘ اور ’’حفظان صحت کے اصول‘‘ سمیت مختلف موضوعات پر عوام کو جانکاری فراہم کی۔