اردو

urdu

ETV Bharat / city

کٹھوعہ: پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ، ہیڈ کانسٹیبل ہلاک - latest news

جموں و کشمییر کے ضلع کٹھوعہ میں پولیس لائنز کے اندر بدھ کی شام دیر گئے کچھ پولیس اہلکاروں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت واقع ہوگئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Aug 12, 2021, 1:00 PM IST

Updated : Aug 12, 2021, 1:30 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ میں ضلع پولیس لائنز پر بدھ کی شام دیر گئے ڈیوٹی سے واپس آنے کے بعد کچھ پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک پولیس اہلکار نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت واقع ہوگئی۔

مہلوک کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل محمد یونس کے طور پر ہوئی ہے۔ مہلوک ضلع ریاسی کا رہنے والے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Last Updated : Aug 12, 2021, 1:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details