مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے پنچیری علاقے میں ایک شخص نے اپنے کزنز کے ساتھ زمین کے تنازع پر رائفل سے فائرنگ کر دی جس سے دونوں کزن، ملزم کی بیوی اور خالہ زخمی ہو گئے۔ دو کزنز کو پنچیری سے ادھم پور ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے، جب کہ ان کی بیوی کو پنچیری پی ایچ سی لایا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کی رائفل ضبط کر لی ہے۔ Five Injured in Clash Over Property Dispute
یہ واقعہ بدھ کی شام تقریباً چھ بجے ضلع کی پنچیری تحصیل کے سمن پنچایت کے گاؤں چولنا میں پیش آیا۔ چولنا کے سرپنچ کیلاش دت نے بتایا کہ جیون لال ولد نصیب چند ساکن چولنا سمن کا اپنے کزن یشپال سنگھ اور بلبیر سنگھ کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا تھا ، شام کے وقت جیون لال کا اپنے کزنز کے ساتھ زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا ،جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ جیون لال نے اپنیر ائفل سے فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے ان کے دو کزن یشپال اور بلبیر زخمی ہو گئے۔ اسی دوران گولیوں سے جیون لال کی بیوی انجو دیوی بھی زخمی ہوگئیں۔ اس کے علاوہ درمیان کا دفاع کرنے والی اس کی خالہ چھتو دیوی بھی ے زخمی ہوئی ہیں۔