اردو

urdu

ای وی ایم مشین اور پولنگ پارٹی حلقوں کے لیے روانہ

By

Published : Apr 16, 2019, 7:22 PM IST

ادھمپور کے انتخابی حلقے کے دور دراز کے علاقوں کے لیے سخت انتظامات کے درمیان ای وی ایم مشینوں کے ساتھ 13 پولنگ پارٹیوں کو ان سے متعلق مقامات پر روانہ کیا گیا۔

ای وی ایم مشین اور پولنگ پارٹی حلقوں کے لیے روانہ

ویمن ڈگری کالج ادھمپور سے ان پولنگ پارٹیوں کو رام نگر، بسنت گڑھ وغیرہ علاقوں کے لیے روانہ کیا گیا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ادھمپور کے ضلع کمشنر پیوش سنگلا نے کہا کہ آج ای وی ایم پارٹیوں کو روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادھمپور انتخابی حلقہ میں انتخاب کے انعقاد کے لیے مکمل انتظام کیا گیا ہے اور آج ای وی ایم اور پولنگ پارٹیوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

ای وی ایم مشین اور پولنگ پارٹی حلقوں کے لیے روانہ

ان میں سے کچھ علاقے کافی دور ہیں اور پولنگ پارٹیوں کو پولنگ بوتھ تک پہنچنے میں کافی دقت ہو سکتی تھی کیوں کہ ان علاقوں میں کافی پیدل چلنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے ان پولنگ پارٹیوں کو آج ہی روانہ کر دیا گیا ہے۔

پولنگ پارٹیوں کو سخت سکیورٹی کے درمیان روانہ کیا گیا جس میں جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ سکیورٹی فورسز کو بھی روانہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details