جموں: ادھم پور کے پرائیویٹ اسکول میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ادھم پور کی جانب سے اینٹی ریگنگ قانون پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کو ریگنگ کے نقصان سے واقف کروایا گیا۔ واضح رہے کہ اسکولوں اور کالجوں میں ریگنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
Anti Ragging Law ادھم پور میں اینٹی ریگنگ قانون سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد
ادھم پور کے پرائیویٹ اسکول میں اینٹی ریگنگ قانون پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں طلباء کو ریگنگ کے تعکق سے آگاہ کیا گیا۔DLSA organized Anti Ragging Law In Udhampur
Etv Bharat
طلباء کو ڈی ایل ایس اے کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کی اسکول انتظامیہ طلباء میں اسکول کی تعلیم کو لیکر ماحول پیدا کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سکریٹری رجنی شرما موجود تھے۔ انہوں نے طلباء کو ریگنگ سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی ایل ایس اے کے وکلاء نے بھی اظہار خیال کیا اور اسکول میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔