اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھمپور: کورونا مریضوں کے علاج کے لئے 35 نئے وینٹیلیٹرز - ادھم پور میں کوویڈ 19

اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وجے رینا نے بتایا کہ 'وینٹیلیٹر کی مدد سے کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کرنے میں آسانی ہوگی اور تشویشناک حالت کے مریضوں کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔'

ادھم پور: کورونا مریضوں کے علاج کے لئے 35 نئے وینٹیلیٹرز
ادھم پور: کورونا مریضوں کے علاج کے لئے 35 نئے وینٹیلیٹرز

By

Published : Aug 29, 2020, 1:41 PM IST

مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ادھمپور ضلع اسپتال کو پی ایم کیئر فنڈ کے تحت کورونا مریضوں کے علاج کے لئے 35 نئے وینٹیلیٹرز مہیا کرائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ کی کوششوں کی وجہ سے ہی ہسپتال کو 35 وینٹیلیٹر فراہم کیے گئے ہیں۔

ادھم پور: کورونا مریضوں کے علاج کے لئے 35 نئے وینٹیلیٹرز

اسی موضوع پر معلومات دیتے ہوئے اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وجے رینا نے بتایا کہ 'وینٹیلیٹر کی مدد سے کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کرنے میں آسانی ہوگی اور تشویشناک حالت کے مریضوں کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔'

یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19: ادھمپور میں 204 افراد قرنطینہ میں

انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتیں کورونا کے انفیکشن کو کم کرنے کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ اسپتال میں 35 نئے وینٹیلیٹرز مہیا کر دیے گئے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details