اسوسی ایشن اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے محکمۂ تعلیم کے خلاف یہ دوزہ احتجاج کیا۔
احتجاج کررہے افسران وکلرک کا کہنا ہے کہ تقریباً 200 اساتذہ محکمۂ تعلیم سے منسلک ہوکر آرام کررہے ہیں جس کے سبب اسکول میں پڑھ رہے طلبا کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔

اسوسی ایشن کے صدر مول راج کا کہنا ہے کہ سی ای او اودھمپور سبھی جے ڈی ای دفتروں میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو منسلک کردیا ہے اور وہ اب آرام کررہے ہیں اور یہ سب محکمۂ تعلیم کی ملی بھگت سے ہوا ہے کیونکہ یہاں پر اساتذہ کو منسلک کرنے والے اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھا گیا ہے۔
مول راج کا مزید کہنا ہے کہ جموں کے محکمۂ تعلیم نے پہلے سےہی احکامات جاری کررکھے ہیں کہ کسی بھی اساتذہ کو کسی دوسرے دفترسے منسلک نہیں کیا جاسکتا۔
اسوسی ایسشن کے اراکین نے سی ای او کو اس تعلق سے ایک میمورنڈم دے کر اس بات کا مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس معاملے کا جلد حل نکالیں گے لیکن مہینہ گزرجانے کے بعد بھی سی ای او نے اس مسلے پر دھیان نہیں دیا، الٹا اسوسی ایشن کے ہی چند اراکین کے خلاف نوٹس نکال دیا۔