اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھم پور: دھنوکا فیکٹری کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ - فیکٹری کے خلاف مظاہرہ

ضلع ادھم پور میں واقع دھنوکا فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین نے فیکٹری کو جلد کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا جبکہ فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کی مخالفت کرنے والوں پر ذاتی مفاد کا الزام عائد کیا۔

فیکٹری کے ملازمین کا مظاہرہ
فیکٹری کے ملازمین کا مظاہرہ

By

Published : Jun 10, 2021, 2:14 PM IST

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں آگ لگنے سے تباہ ہوچکی دھنوکا فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین نے فیکٹری کو جلد کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا، حلانکہ مقامی لوگوں نے فیکٹری کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے اسکو بند رکھنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ کر رہے ملازمین نے فیکٹری کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر ذاتی مفادات کے تحت فیکٹری کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ کیا فیکٹری کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فیکٹری بند ہو جانے سے بے روزگار ہونے والے 600 لوگوں کو روزگار دلائیں گے یا ان کے خاندان کی کفالت کریں گے۔ ملازمین نے ڈی سی اندو کنول چب اور ریاستی انتظامیہ سے دھنوکا فیکٹری کو جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

فیکٹری کے ملازمین کا مظاہرہ

گزشتہ 12 روز قبل بٹل بالیاں انڈسٹریل ایریا میں واقع دھنوکا ایگریٹک لمیٹڈ کمپنی کی ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگئی تھی۔ تقریبا تین دن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تھا، اس کے بعد دھنوکا فیکٹری سمیت ریڈ زمرے میں آنے والی تمام فیکٹریوں کو بٹل بالیاں علاقے سے دور منتقل کرنے کا مطالبہ شروع ہوا۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے دھنوکا فیکٹری کے باہر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اسے دوبارہ شروع نہ کیا جائے جبکہ فیکٹری کے ملازمین نے دوبارہ فیکٹری کو شروع کرنے کے حق میں مظاہرہ کیا۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ فیکٹری برسوں سے چل رہی ہے اور حکومت کے تمام قواعد پر عمل کرتے ہوئے کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد بار کمپنی نے مقامی علاقے کی ترقی اور لوگوں کے مفاد کے لئے بھی کام کئے ہیں، اس فیکٹری میں صرف 400کے قریب مقامی افراد کام کر رہے ہیں۔ وہ لوگ جو فیکٹری کو دوبارہ شروع کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں، کیا وہ بتاسکتے ہیں کہ اگر فیکٹری دوبارہ شروع نہیں ہوئی تو یہاں کام کرنے والے 400ملازمین کو روزگار کون دے گا اور کون ان کے خاندان کی کفالت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا مخالفت کرنے والے اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ فیکٹری میں کام کرنے والے ہر فرد کو روزگار ملے گا اور وہ ملازمت نہیں ملنے پر ان کے کنبے کے اخراجات بھی برداشت کریں گے۔ ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لئے دھنوکا فیکٹری کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details