اردو

urdu

ETV Bharat / city

سائبر کرائم ایک بڑا خطرہ ہے: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا - سائبر کرائم پر منوج سنہا کا بیان

منوج سنہا نے کہا کہ موجودہ وقت میں سائبر کرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اس لیے ہمیں چوکنا رہنا ضروری ہے۔ Cyber Crime is a Big Threat

جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا
جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا

By

Published : Jun 9, 2022, 2:00 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اُدھم پور میں شیر کشمیر پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک ہوئے اس دوران انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پورے ملک میں جرائم کے معاملات میں کمی آئی ہے لیکن سائبر کرائم کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ 2019 کے مقابلے میں 2020 میں سائبر کرائم کیسز 11 فیصد اضافہ ہوا ہے منوج سنہا نے کہا کہ 'آج یہ سائبر تھریٹ سماجی ہم آہنگی کے لیے بڑا خطرہ ہے، سوشل میڈیا کا استعمال کر کے تشدد پھیلانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ آپ سب کو آئندہ وقت کے لیے ہوشیار رہنا ہوگا، یہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور جس طرح سے جرائم بڑھ رہے ہیں اس کی وجہ سے پولیس کو بھی چوکنا رہنا ہوگا۔ Cybercrime is on the Rise

جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا

ABOUT THE AUTHOR

...view details