مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ادھمپور میں سی بی آئی کے عہدیداروں چھاپہ ماری کی۔ اس دوران عہدیداروں نے بدعنوانی کے معاملہ میں ایک سپرینٹنڈنٹ انجینئر سمیت محکمہ تعمیرات Construction Department کے دیگر تین انجینیئرز کو ایک ایک لاکھ روپییہ کا چیک لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
سی بی آئی نے جن انجینئروں کو گرفتار کیا ہے ان کی شناخت ہلال احمد شیخ سپرنٹنڈنگ انجینئر پی ڈبلیو ڈی، ٹی کے کول، ٹیکنیکل آفیسر (ٹی او) کے طور پر کی گئی ہے جو اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کے عہدے پر ہیں۔ اس کے علاوہ جونیئر انجینیئر سنجے کول کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
بتایاجارہا ہے کہ سی بی آئی کی ٹیم نے ادھم پور کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کے دفتر پر چھاپہ مارا۔
انجینئرز نے ایک شخص سے 3 لاکھ روپیہ بطور رشوت مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد اُس شخص نے1.5 لاکھ تک کی بات کی ۔ا س کے بعد اس کی شکایت سی بی آئی کے عہدیداروں سے کی ۔سی بی آئی کے عہدیداروں نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے تینوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔