ضلع اودھم پور کی نیشنل کانفرنس پارٹی کا ضلعی یونٹ تشکیل دیا گیا۔ جس میں نیشنل کانفرنس پارٹٰی کے لیڈر سنیل ورما کو ضلعی سربراہ اور ایس ٹی سیل کے محمد غنی کو ضلعی سربراہ منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے جموں صوبے کے نائب صدر انل دھر مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انل دھر نے کہا کہ ضلعی سطح پر نئی پارٹی کی تشکیل کے ساتھ ہی ضلع ادھم پور میں نیشنل کانفرنس اب پارٹی کو پنچایت کی سطح پر مزید مضبوط کرے گی اور آنے والے انتخابات میں نیشنل کانفرنس پارٹٰی لوگوں کے حقوق کیلئے لڑے گی۔
نیشنل کانفرنس پارٹی فاروق عبداللہ کی قیادت میں جموں و کشمیر کے عوام کے لیے کام کرے گی اور آنے والے انتخابات میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔