اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھم پور کے بِرما پُل کو دوبارہ نقصان پہنچا - Birma Bridge damaged

پولیس نے اس ڈمپر کو قبضے میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے بِرما پُل کو نقصان پہنچا ہے اور ڈرائیور کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ادھم پور کے بِرما پُل کو دوبارہ نقصان پہنچا
ادھم پور کے بِرما پُل کو دوبارہ نقصان پہنچا

By

Published : Sep 29, 2021, 3:32 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع ادھم پور کا بِرما پُل ہمیشہ سرخیوں میں رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈمپر کی وجہ سے ادھم پور کے بِرما پُل کو دوبارہ نقصان پہنچا ہے۔ ایک سال پہلے ہی اس پُل کی مرمت کی گئی تھی۔

آرمی کی جانب سے عارضی پل بنانے کے ساتھ بی آر او ڈیپارٹمنٹ نے بھی ایک پُل تیار کیے ہیں اور اس پُل پر بڑی گاڑیوں کی اجازت نہیں ہے۔

ادھم پور کے بِرما پُل کو دوبارہ نقصان پہنچا

پُل کو نقصان پہنچنے کے بعد لمبا جام لگ جارہا ہے جس سے لوگوں کو دفتر جانے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا۔

ساتھ ہی پولیس نے اس ڈمپر کو قبضے میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے پُل کو نقصان پہنچا ہے اور ڈرائیور کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادھم پور میں یوم عالمی فارماسسٹ منایا گیا

ہم آپ کو بتا دیں کہ ادھم پور کی بِرما پُل کو ایک مکمل لائف لائن سمجھا جاتا ہے۔ یہ پُل ضلع ادھم پور کے کئی دیہات کو جوڑتا ہے۔ لیکن جس طرح اس پل کو رات کے وقت نقصان پہنچا ہے۔ لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔

ساتھ ہی فوج کا کہنا ہے کہ 'شام دیر گئے تک پُل کو دوبارہ تعمیر کر کے آمد و رفت کھول دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details