اس پروگرام میں طلبا و طالبات اور فن کاروں نے مختلف ثقافتی اشیاء اور ڈراموں اور مظاہروں کے ذریعہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا پیغام دیا۔
ادھم پور: بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ پروگرام اختتام پذیر - ادھم پور میں بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ پروگرام اختتام پذیر
مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں آج پولیس اکاڈمی آڈیٹوریم میں گزشتہ ہفتے سے 'بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ' کے تحت 'جنین کشی' کو ختم کرنے کے مقصد سے چل رہے پروگرام کا اختتام ہوا۔
ادھم پور: بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ پروگرام اختتام پذیر
اس پروگرام میں ادھم پور ڈپٹی کمشنر پیوش سنگلا بطور خصوصی مہمان شریک ہوئے۔ان کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے سبھی افسران، آئی سی ڈی ایس محکمہ کے افسران اور ضلع کے تمام سینئر شہری موجود رہے۔
ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سے ضلع میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ، جن میں بالخصوصی پنچایت سطح پر 'ہماری زندگی میں لڑکیوں کی اہیمت پر پیغام پھیلایا گیا۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 7:05 AM IST