اردو

urdu

ETV Bharat / city

Bear attack: ادھمپور میں ریچھ کے حملے میں نوجوان زخمی

جموں و کشمیر کے ادھمپور میں ریچھ کے حملے میں ایک نوجوان بُری طرح زخمی ہوگیا، انہیں ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کے لئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Adhampur: A youth was injured in a bear attack
Adhampur: A youth was injured in a bear attack

By

Published : Nov 21, 2021, 12:30 AM IST

ادھمپور: جموں و کشمیر کے ادھمپور ضلع کے مونگری تحصیل کے پنجر علاقے میں ریچھ نے نوجوان پر حملہ کر بُری طرح زخمی کر دیا، جسے علاج کے لئے پی ایس سی مونگری لے جایا، جہاں سے بہتر علاج کے لئے ضلع ہسپتال ریفرل کیا گیا۔

جانکاری کے مطابق ٹھاٹلی پنچایت کے رہنے والے کپور چند کا لڑکا روی کمار جانکاروں کو چرا کر گھر لوٹ رہا تھا کہ راستے میں اچانک ریچھ نے حملہ کر دیا، حملہ ہوتے ہی نوجوان نے چلایا، چیخ کی آواز سن کر کتے آگئے اور کتے کے بھوکنے کی آواز سن کر ریچھ جنگل کی طرف بھاگ گیا۔
مزید پڑھیں:

زخمی روی کو گھر والوں نے ابتدائی صحت مراکز پر پہنچایا، جہاں سے بہتر علاج کے ئے ضلع ہسپتال ریفرل کر دیا گیا۔

اس معاملے کی جانکاری محکمہ جنگلات کے آفیسران کو دی گئی۔ کچھ ہفتے قبل تندوے کے حملے میں ایک بچے کی موت ہوگئی تھی۔ اُس وقت محکمہ جنگلات کے ملازمین نے تندوے کو پکڑ لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details