اردو

urdu

ETV Bharat / city

معذوروں میں سامان مفت تقسیم - Handicaped News

ریاست جموں کشمیر کے ضلع ادھم پور کے ایک نجی پیلیس میں ایک کمپنی اور محکمہ سماجی فلاح و بہبود کی جانب سے معذوروں میں مفت سامان تقسیم کرنے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گيا۔

معزوروں کو سامان تقسیم کرنے کے لیے پروگرام

By

Published : Jul 20, 2019, 8:12 AM IST

یہ پروگرام مرکزی حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے منصوبے بایو شری کے تحت منعقد کیا گیا۔

اس پروگرام میں تقریبا 20 غریب معذوروں کو مفت میں سامان تقسیم کیا گیا۔ لوگوں کو ویل چیئر، سننے والی مشین، چھڑی، آنکھ کے چشمے وغیرہ تقسیم کیے گئے۔

معزوروں کو سامان تقسیم کرنے کے لیے پروگرام

محکمہ سماجی فلاح و بہبود کی جانب سے وقتا فوقتاً اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، تاکہ ضرورت مند لوگوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔

مقامی لوگوں نے معذور لوگوں کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details