اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھمپور: فوج نے 72 گھنٹوں کے اندر بِرما پل تیار کرکے مثال پیش کی - جموں و کشمیر ای ٹی وی بھارت خبر

برما پل ادھمپور کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں یومیہ بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں آتی ہیں جوجموں سے کشمیر اور کشمیر سے جموں کی طرف جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس پل کا استعمال سیاح بھی کرتے ہیں۔

برما پل تیار
برما پل تیار

By

Published : Aug 4, 2021, 11:29 AM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں صرف 72 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے پل بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس پل کو لوگوں کی آمد و رفت کے لیے کھولا جائے گا۔ جبکہ اس پر سے صرف چھوٹی گاڑیاں اور فوج کی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی-

برما پل تیار

واضح رہے کہ گذشتہ آٹھ دن قبل یہ پل منہدم ہوگیا تھا۔ یہ پل بی آر او کے تحت تھا۔ ضلع انتظامیہ نے اس پل کی تعمیر کے لیے فوج سے مدد طلب کی اور صرف 72 گھنٹوں کے اندر ہی فوج کے 54 انجینئرنگ ریجیمینٹ نے اس اسٹیل پل کو تیار کردیا

واضح رہے کہ یہ برما پل ادھمپور کے لیے خاص مانا جاتا ہے۔ یہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں آتی ہیں جوں جموں سے کشمیر اور کشمیر سے جموں کی طرف جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ سیاح بھی اس پل کا استعمال کرتےہیں۔

اس کے علاوہ ضلع ادھمپور کے باشندے بھی اس پل کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی کمان ہونے کی بنا پر اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ اس معاملہ کے تئیں سنجیدہ نظر آتا ہے۔ انتظامیہ نے فوجیوں کے ساتھ مل کر اس اسٹیل پل کی تعمیر کی اور آج اسے لوگوں کے آمدو رفت کے لیے کھول دیا گیا۔

مزید پڑھیں :ادھمپور کے بشٹ گاؤں میں پل جزوی طورپرمنہدم، مزدور کی موت

وہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ سرحد پر بھارتی فوج ملک کے باشندوں کی حفاظت کے لیے تعینات ہے۔ تاہم لوگوں کے مصیبت کے وقت بھی فوج ہمیشہ مدد کے لیے تیار رہتی ہے۔ یہ پل بنا کر فوج نے ایک مثال پیش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details