اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھم پور: خستہ حال سڑک کو جلد سے جلد مرمت کرنے کا مطالبہ

ادھم پور میں دو سال قبل 'پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا' کے تحت تعمیر کی گئی روڈ خستہ حال ہوگئی ہے۔

ادھم پور: خستہ حال سڑک کو جلد سے جلد مرمت کرنے کا مطالبہ
ادھم پور: خستہ حال سڑک کو جلد سے جلد مرمت کرنے کی اپیل

By

Published : Jul 11, 2021, 11:13 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور سے کولڈی روڈ تک کی خستہ حال سڑک کو لے کر عُمالا کے رہائشیوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اس تعلق سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ 'یہ سڑک دو سال قبل 'پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا' کے تحت تعمیر کی گئی تھی۔ لیکن اس سڑک کی حالت اتنی خراب ہوگئی ہے کہ گاڑی چلانا بھی دشوار ہوگیا ہے۔

ادھم پور: خستہ حال سڑک کو جلد سے جلد مرمت کرنے کا مطالبہ

مظاہرین نے کہا کہ 'آئے دن یہاں حادثات پیش آتے رہتے ہیں، لیکن متعلقہ محکمہ اس بارے میں کوئی نوٹس نہیں لے رہا ہے۔ یہ سڑک 17 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی تھی اور اس روڈ سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں، جب کہ یہ سڑک حادثے کا سبب بنتی جارہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'محکمہ ٹرانسپورٹ سے جلد سے جلد سڑک کی مرمت کرنے کا احتجاجیوں نے مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔'

مظاہرین نے مزید کہا کہ 'ادھم پور میں اسمبلی کے 3 حلقے ہیں اور تینوں اسمبلی حلقوں کے رکن اسمبلی اس راستے کا استعمال کرتے ہیں، لیکن کسی نے اس پر توجہ نہیں دی۔ ریاستی وزیر جتیندر سنگھ یہاں کے رکن پارلیمنٹ ہیں، لیکن انہوں نے بھی اس راستے کے بارے میں کچھ نہیں سوچا۔'

انہوں نے متنبہ کیا کہ 'اگر 10 دن کے اندر اس سڑک کی حالت بہتر نہیں ہوئی تو ہزاروں افراد اس روڈ کو روکیں گے اور ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details