ادھمپور: محکمہ سماجی بہبود کے ذریعے مخصوص افراد کے درمیان 15 اسکوٹی تقسیم کی گئی۔ ڈی ڈی سی چیئرپرسن ادھمپور لال چند اور ڈی ڈی سی وائس چئیرپرسن جوہی مہاسو بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔
اس موقع پر میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم کا یہی خواب ہے کہ ہر گھر تک لوگوں کو سرکاری منصوبوں کا فائدہ مل پائے۔ اسی کے تحت ادھمپور ضلع کے مختلف تحصیلوں کے 15 مخصوص افراد کے درمیان اسکوٹی دی گئی اور آئندہ سال اس میں اضافہ کیا جائے گا۔