جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے بلاک گھورڈی کے نالہ ملیا میں ایک ٹپر JK02CQ/4079جاگرا، ٹپر میں سوار 4 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ضلع ہسپتال ادھمپور لایا گیا تھا، تاہم حالت نازک ہونے کے سبب انہیں جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ریت سے بھرا یہ ٹپر گورڈی کی جانب رواں دواں تھا، تاہم راستے میں توازن کھونے کے سبب یہ ٹپر کھائی میں جاگرا، جس میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔