اردو

urdu

ETV Bharat / city

Road Accident in Udhampur: ادھم پور سڑک حادثے میں ایک ہلاک - ادھم پور سڑک حادثے میں ایک ہلاک

ادھم پور ضلع کے درسو علاقے میں پیر کی شام ایک تیز رفتار کار پہاڑی سے ٹکرا گئی جس میں ایک لڑکی ہلاک ہو گئی۔ پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ Road Accident in Udhampur

ادھم پور سڑک حادثے میں ایک ہلاک
ادھم پور سڑک حادثے میں ایک ہلاک

By

Published : Mar 29, 2022, 2:19 PM IST

جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 15 کلومیٹر دور درسو علاقے میں پیر کی شام تقریباً 5.30 بجے ایک تیز رفتار کار پہاڑی سے ٹکرا گئی۔ کار کے ٹکرانے سے مونیکا دیوی جو برمن بلاک گھورڈی ادھم پور کی رہائشی ہیں شدید زخمی ہوگئیں۔ ساتھ ہی ڈرائیور سشیل کمار کو بھی چوٹیں آئیں۔ سشیل نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی اور ایمبولینس کا بھی بندوبست کیا۔ پھر وہ لڑکی کو ضلع ہسپتال لے گیا۔ ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے لڑکی کو مردہ قرار دے دیا۔ A young girl died in Udhampur Road Accident

ادھم پور سڑک حادثے میں ایک ہلاک

لڑکی کو ہسپتال میں داخل کرانے کے بعد ڈرائیور وہاں سے فرار ہو گیا۔ پولیس کو جب اس کا علم ہوا تو انہوں نے تفتیش شروع کردی۔ پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرانے کے بعد وہ شخص موقع سے کیوں فرار ہو گیا۔ پولیس نے کار کو قبضے میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ 'لڑکی کا قتل کیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس گاڑی میں صرف دو لوگ نہیں تھے بلکہ اور لوگ بھی تھے۔ پولیس کو اس کی مکمل تفتیش کرنی چاہیے۔' Police on Udhampur Road Accident

ABOUT THE AUTHOR

...view details