اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھمپور: 72 قیدی کورونا سے متاثر پائے گئے - ادھم پور ڈسٹرکٹ جیل میں 72 قیدی کورونا متاثر

ادھم پور ڈسٹرکٹ جیل میں 72 قیدیوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دن ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور سے 479 قیدیوں کے نمونے لیے گئے تھے۔ ان کی رپورٹ آج آئی ہے، جن میں 72 قیدیوں کی رپورٹ مثبت ہے۔

ادھمپور: 72 قیدی کورونا متاثر پائے گئے
ادھمپور: 72 قیدی کورونا متاثر پائے گئے

By

Published : May 17, 2021, 8:03 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں 72 قیدی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔کوروناسے متاثران تمام قیدیوں کو الگ بیرک میں بھیجا گیا ہے۔

ادھم پور ضلع میں کورونا انفیکشن کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جو ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے انتھک کوششیں کی جارہی ہیں اور جنگی بنیادوں پر ایکشن لیتے ہوئے لوگوں کے نمونے لیے جارہے ہیں اور ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں گذشتہ دن ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور سے 479 قیدیوں کے نمونے لیے گئے تھے۔ ان کی رپورٹ آج آئی ہے، جس میں 72 قیدی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے مثبت پائے جانے والے قیدیوں کو ایک الگ بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کو ایس او پی پر عمل پیرا رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور انہیں معاشرتی فاصلے اور ماسک پہننے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details