اردو

urdu

ETV Bharat / city

پی ڈی پی کی یوم تاسیس - Jammu and Kashmir News

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گيا۔

پی ڈی پی کا یوم تاسیس

By

Published : Jul 28, 2019, 7:13 PM IST

اس پروگرام کی صدارت پارٹی کے ایگزیکٹیو ہیڈ سردار ڈپنڈر پال سنگھ کر رہے تھے۔ یہ پی ڈی پی کی 20ویں یوم تاسیس تھی۔ یوم تاسیس کو لوگوں نے خوب جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکن موجود رہے۔

پی ڈی پی کا یوم تاسیس

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی بنیاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید نے 28 جولائی 1999 کو رکھی تھی۔

پارٹی کارکن کے مطابق پی ڈی پی نے محض تین برس میں ہی 2002 میں اسمبلی کے انتخاب میں 16 سیٹ حاصل کرکے اتحاد والی حکومت بنائی اور تین برس میں وہ سب کر دکھایا جو آج تک کسی کی حکومت نہیں کر پائی۔

پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پی ڈی پی کے کارکن نے پارٹی کے کاموں پر روشنی ڈالی۔ اسی طرح پارٹی کو ضلع سطح سے لے کر پنچایت سطح تک پارٹی کو مضبوط بنانے کے بھی حکم دیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details