جمعہ کے روز ضلع کی اے سی بی کی ٹیم نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اے سی بی کی ٹیم نے ضلع کے سائرہ پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیڈ کانسٹبل شاعر علی کو 3500 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
دراصل پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل شاعر علی نے پوناولی کے رہائشی نرونت سنگھ اور بھاگوت سنگھ پر حملہ کے ایک مقدمے میں درج ایف آئی آر سے نام ہٹانے کے لیے چار ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ جس پر معاہدہ طے ہونے پر 500 روپے ملزم ہیڈ کانسٹیبل نے جمعرات کو ہی لے لیے تھے۔ اس کی شکایت ان لوگوں نے اے سی بی کو دی، جس کے بعد اے سی بی کے اے ایس پی سدھیر جوشی کی سربراہی میں ٹیم نے معاملے کی تصدیق کی۔ معاملے کی تصدیق کے بعد ملزم ہیڈ کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔