ادے پور میں دلہن کے اغوا کے معاملے میں یکے کے بعد دیگر انکشاف ہورہے ہیں۔ پولیس نے اغوا دلہن کو جے پور سے برآمد کیا ہے، ساتھ ہی بھگانے والے عاشق کو بھی پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادے پور میں دلہن کے اغوا ہوتے ہی پولیس ہیڈ کواٹر کھلبلی مچ گئی تھی اور تمام اعلیٰ افسران مذکورہ واردات کو حل کرنے میں لگ گئے ، ڈی جی پی کپل گرگ اور اے ڈی جی کرائم برانچ سونی اس معاملے میں نگرانی کرنے میں مصروف ہوگئے۔
جے پور سے دلہن کو برآمد کرنے کے بعد پولیس نے عاشق پریانک کو گرفتار کرکے ادے پور پولیس کے حوالےکر دیا ہے۔