اردو

urdu

ETV Bharat / city

'یادگیر کے مزدوروں کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے' - ہر روز 30 بسوں کا انتظام کیا گیا

ضلع یادگیر کے تعلقہ شورا پور کے رکن اسمبلی راجو گوڑا نے ضلع پنچایت میٹنگ ہال یادگیر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مہاراشٹر، گجرات اور گوا میں ضلع یادگیر کے رہنے والے مزدور جو ان ریاستوں سے آرہے ہیں ان کو اپنے اپنے گاؤں جانے کے لیے سرحدی علاقوں پر بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

Press Conference of Member of Assembly Shuraapur Raju Koda
رکن اسمبلی شورا پور راجو کوڈا کی پریس کانفرنس

By

Published : May 16, 2020, 8:09 AM IST

ہر روز 30 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اگر کسی علاقے میں 28 لوگوں کو جانا ہوگا تو ان کے لیے الگ سے بس کا انتظام کیا جائے گا۔ دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگوں کے لئے شورا پور سے لگے سرحدی علاقوں کے چیک پوسٹ پر ان کو کھانا پانی دیا جائے گا اور تمام کی تھرمل اسکریننگ بھی کی جائے گی۔

گجرات، مہاراشٹر اور گوا سے آنے والے مزدوروں کو چودہ دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا جس کے لیے سرکاری کالج، اسکول میں ان کے رہنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اگر ضرورت پڑے تو شہر کے شادی خانوں میں بھی ان کے رہنے کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں کے مقابلے میں دیہاتوں میں لاک ڈاؤن پر زیادہ عمل آوری ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details