اردو

urdu

ETV Bharat / city

وجین کا سڑک حادثے میں 19 افراد کی موت پر تعزیت کا اظہار - ہیلپ لائن نمبر 9495099910

کیرالہ کے وزیراعلی پنارائی وجین نے جمعرات کو تمل ناڈو کے تروپور ضلع کے اویناشی کے نزدیک قومی شاہراہ پرایک لاری کے کیرالہ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن(کے ایس آرٹی سی)کی بس سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوئے حادثے میں 19افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Vijayan expresses condolences over the death of 19 people in a road accident
وجین کا سڑک حادثے میں 19 افراد کی موت پر تعزیت کا اظہار

By

Published : Feb 20, 2020, 1:07 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:49 PM IST

سرکاری ریلیز کے مطابق وزیراعلی نے پلکڑ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو پڑوسی ریاست میں حادثے میں شدید طورپر زخمی ہوئے لوگوں کو ایمرجنسی طبی سہولیات مہیا کرانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

مسٹر وجین نے لاشوں کو لانے کےلئے فوری قدم اٹھانے کی ہدایت بھی دی ہے اور تروپور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس سلسلے میں تمل ناڈو حکومت سے رابطہ بھی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کے ایس آر ٹی سی کی وولوو بس سلیم سے تریویندرم جارہی تھی۔اس درمیان چھ لین والی شاہراہ پر دوسری سمت ے آرہی ایک لاری اچھل کر بس کے سامنے آگئی اور اس کے اندر جاگھسی۔

اس دوران،کیرالہ کے وزیر ٹرانسپورٹ اے کے سسیندرن نے حادثے کے شکار ہوئے لوگوں کا پتہ کرنے کےلئے ہیلپ لائن نمبر 9495099910 جاری کی ہے۔

انہوں نے کے ایک آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو حادثے کی جانچ شروع کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق حادثے میں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی بھی موت ہوگئی ہے۔حادثے میں کم از کم 19مسافروں کی موت ہوگئی ہے اور 20سے زیادہ دیگر زخمی ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details