اردو

urdu

ETV Bharat / city

Good Governance Index: گڈ گورننس انڈیکس میں جنوبی ریاستوں میں کیرالہ پہلے نمبر پر - کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان

کیرالہ کے گورنرعارف محمد خان نے بدھ کو ریاست میں بائیں بازو کی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس انڈیکس Good Governance Index (جی جی آئی) میں کیرالہ ملک میں پانچویں اور جنوبی ریاستوں میں پہلے نمبر پر ہے۔

Governor of Kerala Arif Muhammad Khan
کیرالہ کے گورنرعارف محمد خان

By

Published : Jan 26, 2022, 10:58 PM IST

کیرالہ کے سنٹرل اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرانے کے بعد اپنے خطاب میں گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ کیرالہ کی تقریباً 80 فیصد آبادی کو کوور کرنے والی سب سے موثر ٹیکہ کاری مہم کے لیے قومی سطح پر سراہا گیا ہے۔ Good Governance Index

انہوں نے کہا کہ کووڈ وبا کی تیسری لہر کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پنارائی وجین کی قیادت والی حکومت نے مسلسل چوتھے سال صحت کے انڈیکٹرس پر ریاستوں کی نیتی آیوگ کی درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہیز کے لیے ہراسانی اور خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا ہمارا فیصلہ جہیز جیسی برائیوں کو ختم کرکے صنفی انصاف کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امن اور عدم تشدد کے علمبردار تھے مہاتما گاندھی: عارف محمد خان

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اعلیٰ تعلیم، صحت اور اسکولی تعلیم کے شعبہ خواندگی میں حاصل کیے گئے ماڈل کو دہرانے کے لیے اپنے عزم کواور مضبوط کرنا ہو گا۔

انہوں نے اخیر میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کیرالہ میں اعلیٰ معیار کے تعلیمی اور تحقیقی اداروں کا ایک مضبوط نیٹ ورک بنا کرہم ہندوستان کو دنیا کے علمی مرکز میں تبدیل کرنے کے قومی خواب کو پورا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اور سب سے بڑی اور متحرک جمہوریت کے شہری ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم آہنگی کے اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھیں اور آگے بڑھائیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details