ریاست کیرالہ میں حکومت کے زیرانتظام اسکولوں میں پہلی سے 10ویں جماعت تک کلاسز کے لئے 1.75 لاکھ داخلے ہونگے۔ یہ محکمہ تعلیم کے اعداد و شمار کے ابتدائی تجزیے کے بعد کی بات ہے۔ گذشتہ چار برسوں میں جب سے پبلک ایجوکیشن کی بحالی مشن کا اطلاق ہوا ہے، اس وقت سے 6.8 لاکھ سے زائد طلباء نے ریاستی اسکولوں میں داخلہ لیا ہے۔
گذشتہ تعلیمی سال کے مقابلہ میں رواں تعلیمی سال میں 8 ہزار 170 نئے بچوں نے پہلی کلاس میں داخلہ لیا ہے۔ گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس سرکاری اسکولوں میں مزید 45 ہزار 789 طلباء نے پانچویں جماعت میں داخلہ لیا ہے۔
آٹھویں کلاسز میں 35 ہزار 606 نئے طلبا نے داخلہ لیا ہے۔ وہیں گورنمنٹ ایڈیڈ اسکولوں میں مزید ایک لاکھ 75 ہزار 74 طلبا نے مختلف کلاسز میں داخلہ لیا ہے۔ گورنمینٹ ایڈیڈ اسکولوں میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 47 ہزار 760 طلبا کا اضافہ ہوا ہے۔